آسمانی دستر خوان
حضرت عیسی علیہ السلام کے حواریوں نے یہ عرض کیا کہ اے عیسی بن مریم! کیا آپ کا رب یہ کر سکتا ہے کہ وہ آسمان سے ہمارے پاس ایک دستر خوان اتار دے؟ تو حضرت عیسی علیہ السلام نے فرمایا کہ اس طرح کی نشانیاں طلب کرنے سے اگر تم لوگ مومن ہو تو خدا سے ڈرو۔ یہ سن کر حواریوں نے کہا کہ ہم نشانی طلب کرنے کے لئے یہ سوال نہیں کر رہے ہیں بلکہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم شکم سیر ہو کر خوب کھائیں اور ہم کو اچھی طرح آپ کی صداقت کا علم ہو جائے تا کہ ہمارے دلوں کو قرار آ جائے اور ہم اس بات کے گواہ بن جائیں تا کہ بنی اسرائیل کو ہماری شہادت سے یقین اور اطمینان کلی حاصل ہو جائے اور مومنین کا یقین اور بڑھ جائے اور کفار ایمان لائیں۔
حواریوں کی اس درخواست پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے بارگاہ خداوندی میں اس طرح دعا مانگی :
ترجمه کنز الایمان :-
اے رب ہمارے ! ہم پر آسمان سے ایک خوان اتار کہ وہ ہمارے لیے عید ہو ہمارے اگلے پچھلوں کی اور تیری طرف سے نشانی اور ہمیں رزق دے اور تو سب سے بہتر روزی دینے والا ہے۔ (پ٧، المائدة: ١١٤) حضرت عیسی علیہ السلام کی دعا پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ دستر خوان تو اتار دوں گا لیکن اس کے بعد بنی اسرائیل میں سے جو کفر کرے گا میں اس کو ایسا عذاب دوں گا کہ تمام جہان والوں : میں سے کسی کو ایسا عذاب نہیں دوں گا۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے چند فرشتے ایک دستر خوان پے لے کر آسمان سے اترے جس میں سات مچھلیاں اور سات روٹیاں تھیں ۔
(تفسیر جلالین، ص ۱۱۱ ، پ ۷ ، المائدة: ١١٥)
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ فرشتے دستر خوان میں روٹی اور گوشت =لے کر آسمان سے زمین پر نازل ہوئے اور بعض روایتوں میں یہ بھی آیا ہے کہ تلی ہوئی ایک بہت بڑی مچھلی تھی جس میں کانٹا نہیں تھا اور اس میں سے روغن ٹپک رہا تھا اور اس کے سر کے پاس نمک اور دم کے پاس سرکہ تھا اور اس کے ارد گرد قسم قسم کی سبزیاں تھیں اور پانچ روٹیاں : تھیں۔ ایک روٹی کے اوپر روغن زیتون، دوسری پر شہد ، تیسری پر گھی ، چوتھی پر پنیر، پانچویں پر گوشت کی بوٹیاں تھیں ۔ دستر خوان کے ان سامانوں کو دیکھ کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ایک حواری شمعون نے کہا جو تمام حواریوں کا سردار تھا، کہ اے روح اللہ ! یہ دستر خوان دنیا کے کھانوں میں سے ہے یا آخرت کے ۔ تو آپ نے فرمایا کہ یہ نہ تو دنیا کے کھانوں میں سے ہے نہ آخرت کے بلکہ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کاملہ سے تمہارے لئے اس کھانے کو ابھی ابھی ایجاد فرما کر بھیجا ہے۔
(تفسیر جمل علی الجلالین، ج ۲، ص ٤ ٣٠ ، ب ، المائدة: ١١٥)
پھر حضرت عیسی علیہ السلام نے بنی اسرائیل کو حکم دیا کہ خوب شکم سیر ہو کر کھاؤ۔ اور خبر دار اس میں کسی قسم کی خیانت نہ کرنا۔ اور کل کے لئے ذخیرہ بنا کر نہ رکھنا ۔ مگر بنی اسرائیل نے اس میں خیانت بھی کر ڈالی اور کل کے لئے ذخیرہ بنا کر بھی رکھ لیا۔ اس نافرمانی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا ان لوگوں پر یہ عذاب آیا کہ یہ لوگ رات کو سوئے تو اچھے خاصے تھے مگر صبح کو اٹھے تو مسخ ہو کر کچھ خنزیر اور کچھ بندر بن گئے پھر حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے ان لوگوں کی موت کے ۔ لئے دعا مانگی تو تیسرے دن یہ لوگ مرکر دنیا سے نیست و نابود ہو گئے اور کسی کو یہ بھی نہیں معلوم ہوا کہ ان کی لاشوں کو زمین نگل گئی یا اللہ نے ان کو کیا کر دیا۔
تفسير جمل على الجلالين، ج ۲، ص ٣٠٤ ، پ ٧ ، المائدة : ١١٥)
اللہ تعالیٰ نے اس عجیب اور عظیم الشان واقعہ کا تذکرہ قرآن مجید کی سورہ مائدہ میں فرمایا ہے۔ اور اسی واقعہ کی وجہ سے اس سورہ کا نام ” مائدہ " رکھا گیا۔ مائدہ دستر خوان کو کہتے ہیں
قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا اَنْزِلْ عَلَيْنَا مَا بِدَةً مِنَ السَّمَاءِتَكُونُ لَنَا عِيدً الَّا وَلِنَا وَاخِرِنَا وَايَةً مِنْكَ وَارْزُقْنَا وَ اَنْتَ خَيْرُ الرَّزِقِينَ قَالَ اللهُ إِنِّي مُنَزِّلُهَا عَلَيْكُمْ فَمَنْ يَكْفُرْ بَعْدُ مِنْكُمْ فَإِنِّي أعَذِّبُهُ عَذَابًا لَا أُعَذِّبُةَ أَحَدًا مِّنَ الْعَلَمِينَ (ب، المائدة: ١١٥٠١١٤) ترجمه کنز الایمان عیسی بن مریم نے عرض کی اے اللہ اے رب ہمارے ہم پر آسمان سے ایک خوان اتار کہ وہ ہمارے لئے عید ہو ہمارے اگلے پچھلوں کی اور تیری طرف سے نشانی اور ہمیں رزق دے اور تو سب سے بہتر روزی دینے والا ہے۔ اللہ نے فرمایا کہ میں اسے تم پر اتارتا ہوں پھر اب جو تم میں کفر کرے گا تو بے شک میں اسے وہ عذاب دوں گا کہ سارے : جہان میں کسی پر نہ کروں گا۔
درس هدایت : واقعہ مذکورہ سے بہت سی عبرتیں اور نصیحتیں ملتی ہیں۔ جن میں سے یہ دو سبق تو بہت ہی واضح ہیں: ا حضرات انبیا علیہم السلام کی مخالفت اور نافرمانی کتنا خوفناک جرم عظیم ہے دیکھ لو! کہ بنی اسرائیل نے جب اپنے نبی علیہ السلام کی مخالفت و نافرمانی کرتے ہوئے آسانی دستر خوان : میں خیانت کی اور کل کے لئے ذخیرہ بنا کر رکھ لیا تو عذاب الہی نے ان کو خنزیر بندر بنا کر دنیا سے اس طرح نیست و نابود کر دیا کہ ان کی قبروں کا نشان بھی باقی نہ رہا۔ جو لوگ اللہ و رسول کی امانتوں میں خیانت کرتے ہیں۔ انہیں اس ہولناک عذاب سے عبرت حاصل کرنی چاہئے اور توبہ کر لینی چاہئے ۔ (واللہ تعالیٰ اعلم)
حضرت عیسی علیہ السلام کی دعا میں یہ جملہ کہ جس دن دستر خوان نازل ہو گا وہ دن ہمارے اگلوں اور پچھلوں کے لئے عید کا دن ہوگا۔ اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ جس دن قدرت خداوندی کا کوئی خاص نشان ظاہر ہو، اس دن خوشی منانا اور مسرت و شادمانی کا اظہار کر کے عید منانا یہ حضرت عیسی علیہ السلام کی مقدس سنت ہے۔
حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت کی رات اور اس کا دن یقیناً خداوند قدوس کے ایک نشانِ اعظم کے ظہور کی رات اور دن ہے لہٰذا میلادالنبی ﷺ کی خوشی منانا اور اس تاریخ کو عید میلاد کہنا یقینا قرآن مجید کی تعلیم کے عین مطابق ہے۔ خوشی منانا، گھروں اور محفلوں کی آرائش کرنا ، اچھے اچھے پکوان پکا کر خود بھی کھانا اور دوسروں کو کھلانا یہی سب عید کی نشانیاں، اور عید منانے کے طریقے ہیں جن پر بارہویں شریف کو اہل سنت و جماعت عمل کر کے عید میلاد کی خوشی مناتے ہیں اور جو لوگ اس سے چڑتے ہیں اور اس تاریخ کو اپنے گھر اندھیرا رکھتے ہیں، جھاڑو بھی نہیں لگاتے اور میلے کچیلے کپڑے پہن کر منہ لٹکائے پھرتے ہیں اور عید میلاد کی خوشی منانے والوں کو بدعتی کہہ کر پھبتیاں کستے ہیں، انہیں ان کے حال پر چھوڑ دینا چاہئے اور اہل سنت کو چاہئے کہ خوب خوب خوشی منائیں اور کثرت سے میلاد شریف کی مجلس منعقد کریں اور خوب جھوم جھوم کر صلوٰۃ وسلام پڑھیں :
مثل فارس زلزلے ہوں نجد میں ذکر آیات ولادت کیجئے
0 Comments